فلارز ملز کی ہڑتال، کراچی میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا

فلار ملز

کراچی: فلار ملزم کی ہڑتال کے باعث کراچی میں آٹے کا بحران پیدا ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں آٹا ختم ہوگیا ہے، آٹے کے بحران کی وجہ سے قیمت بھی  بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں آٹے کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز نے کہا کہ حیدرآباد، میرپورخاص، جامشورو اور دیگر شہروں میں آٹا چکیاں بند ہوگئی ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں فائن آٹا 5 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی نمبر آٹا 2 روپے مہنگا ہوکر 88 روپے فی کلو ہوگیا ہے، مارکیٹ میں دن کے اندر دس کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہوا ہے۔

چکی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ریٹیل اور چکیوں پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 60 روپے مہنگا ہوا ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز حکومت اور فلارملز مالکان مذاکرات کی میز پر آئیں۔