گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق

چترال میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے باعث چار افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یارخون لشٹ جانے والے مسافروں سے بھری گاڑی چترال میں گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔