ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے شوہر ظہیر اقبال کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعدد تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں ظہیر اقبال کے ساتھ خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سوناکشی سنہا نے سرخ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ظہیر اقبال سیاہ رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔ جوڑے نے یہ تصاویر آننت امبانی اور رادھیکا مرچٹ کی شادی میں شرکت کے موقع پر بنوائیں۔
View this post on Instagram
بالی وڈ اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس سے پہلے کہ آپ کوئی احمقانہ بات کہیں اور ہم اس پر ہنس پڑے آپ کو بتا دوں کہ گنتی زیادہ سے زیادہ 3 تصاویر تک ہے۔
انہوں نے چند روز قبل میکے کی یاد میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے والدین کے ہمراہ شادی کی ان دیکھی تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا۔
View this post on Instagram
بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ شادی میں ماں رونے لگی تھیں جب انہیں محسوس ہوا کہ میں یہاں سے چلی جاؤں گی۔
شادی کے بعد پہلے انٹرویو میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ اب مختلف اور نئے کردار ادا کرنے کیلیے دستیاب ہیں اور ایسی کسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتی جس میں ایک گانے یا چند مناظر میں نظر آئیں۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بڑے یا مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جن کی خاص اہمیت بھی ہو، 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آکیرا‘ میں مجھے ہیروئن لیا گیا تھا، اب میں پچھلے نہیں بلکہ آگے کی طرف بڑھنا چاہتی ہوں۔