خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ لندن پلان تہس نہس ہوچکا ہے اب عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ اس بار نہ پلیٹ لیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد ہی جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئی ہیں جب کہ ابھی تو الیکشن ٹریبونل کے فیصلے آنا باقی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عوام جلد فرائی پین سے کپڑے استری کرنے کا ڈراما سیزن شروع ہوتا دیکھیں گے۔