لاہور : چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگیا ، اس پروگرام میں کونسے طلبا اپلائی کرسکتے ہیں ، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہوگیا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کے مستقل سدباب کے لئے مل جل کر اقدامات کرنا ہوں گے، اسموگ فری پنجاب انیشی ایٹو کےتحت ینگ گریجوایٹس خدمات سرانجام دیں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میں اپنی ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹ اپلائی کر سکتے ہیں، پروگرام کے تحت ماہانہ25ہزار اسکالرشپ دی جائےگی، انٹرن شپ پروگرام میں 20جولائی تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے، نوجوانوں کوکمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ عوام اسموگ کےسنجیدہ مسئلے کےحل کیلئےحکومت کاساتھ دیں، گاڑیوں اور کارخانوں سے دھویں کے اخراج کو کم کیاجائے، زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے، پلاسٹک کےاستعمال میں کمی،فصلوں کی باقیات جلانےسےگریزکیاجائے۔