پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت

پیپلز پارٹی

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضاربانی نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کر دی۔

اپنے بیان میں رضاربانی نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کی بات جمہوریت کے اصولوں کیخلاف ہے حکومت کو ایک سیاسی جماعت پر پابندی کے اقدام سےگریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پہلے ہی شدیدمعاشی و سیاسی عدم استحکام کا سامناکر رہا ہے حکومتی اقدام سےسیاسی افراتفری میں اضافہ ہو گا حکومتی اقدام کا اثر وفاق پر پڑے گا۔

رہنماپیپلزپارٹی نے مشورہ دیا کہ حکومت کو دہشتگردی کے بڑھتے رجحانات کو روکنے پر توجہ دینی چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی باتیں فضول ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پی پی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے لکھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے یا کسی سیاسی رہنما پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں فضول، ناقابل برداشت اور سیاسی بحران میں اضافے کا باعث ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستانی جمہوریت خود ساختہ بحران کو برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔

دوسری جانب پی پی رہنما ناصرشاہ نے کہا کہ چیئرمین نے پابندی کی مخالفت کی تھی، میں بھی ذاتی طور پر پابندی کے حق میں نہیں۔