الیکشن سے قبل ٹرمپ کو بڑا ریلیف، اہم مقدمہ خارج

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے قریب آتے ہی عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کی عدالت نےٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کا فوجداری مقدمہ خارج کر دیا۔

جج نے فیصلہ دیا کہ استغاثہ کے وکیل کی تقرری غیرقانونی تھی ان کےپاس مقدمےکا اختیار نہیں تھا۔

ایف بی آئی نے ٹرمپ کےگھر سے 11ہزار سے زائدحساس دستاویزات قبضےمیں لی تھیں۔ ایف بی آئی نے اگست2022 میں فلوریڈا میں ڈونلڈٹرمپ کی رہائشگاہ پر کارروائی کی تھی۔

ٹرمپ پر 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات رکھنے کا الزام تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر محکمہ انصاف کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈالنے کےالزامات لگائے گئے تھے۔