محرم الحرام میں سیکیورٹی اقدامات کے تحت مختلف شہروں اور قصبات میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
اس اعلان کے بعد آج 9 محرم الحرام کے موقع پر جن شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ ان میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہر حیدرآباد، سکھر، خیرپور، شکارپور اور دیگر شہر شامل ہیں۔
صوبہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میانوالی، بہاولپور، راجن پور، مظفر گڑھ میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند ہے۔
بلوچستان کے مختلف شہروں کوئٹہ، جھل مگسی، جعفرآباد، اوستہ محمد ودیگر میں بھی موبائل سروس معطل رہے گی جب کہ پشاور سمیت کے پی کے دیگر شہروں میں بھی جزوی طورپرجلوس کےعلاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی۔
دوسری جانب دفعہ 144 کے تحت ملک کے دو سب سے بڑے شہروں کراچی اور حیدرآباد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں 9 محرم الحرام عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے اور مختلف شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/9-muharram-al-haram-the-mourning-procession/