میرا نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا

پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے مستقبل میں معروف پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک تقریب کے دوران اداکارہ میرا سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ وہ فواد خان کیساتھ کام کرتے ہوئے کب نظر آئیں گی؟ جس پر میرا کا کہنا تھا کہ فواد خان کیساتھ پروجیکٹس کے حوالے سے بات ہو رہی ہے لیکن ان پروجیکٹس کا انحصار ڈائریکٹرز پر ہے۔

میرا جی نے مزید کہا کہ میں بھی فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اگر زندگی رہی تو اُن کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔

واضح رہے کہ میرا پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔ وہ اپنی ان گنت ہٹ فلموں، ڈراموں، بالی ووڈ میں کام اور ذاتی تنازعات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔

دوسری جانب فواد خان پاکستان کا ایک اور بڑا نام ہے، وہ اس وقت بالی ووڈ سمیت متعدد پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔