کئی بھارتی کرکٹرز کا شمار دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ اپنے ذاتی جہاز بھی رکھتے ہیں۔
جس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ دنیا کا سب سے امیر بورڈ ہے اسی طرح کئی بھارتی کرکٹرز کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ان کا طرز زندگی بہت شاہانہ ہے جس کو شائقین کرکٹ آئے روز سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھتے رہتے ہیں۔
بھارتی کرکٹرز میدان میں مصروف رہنے کے ساتھ کئی مصنوعات کے برانڈ ایمبسیڈرز اور ماڈلنگ بھی کرتے ہیں جو ان کی آمدنی میں دن دگنی رات چوگنی اضافہ کرتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بلیو شرٹس کے کچھ سابق اور موجودہ کرکٹرز کی زندگی اتنی پرتعیش ہے کہ وہ اپنے ذاتی نجی جہاز بھی رکھتے ہیں۔
اگر بات کریں موجودہ کرکٹرز کی تو بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے والے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اپنے اپنے پرائیوٹ جہاز رکھتے ہیں اور وہ اس پر سفر بھی کرتے رہتے ہیں۔
سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، سچن ٹنڈولکر اور کپل دیو کا شمار بھی ایسے کرکٹرز میں ہوتا ہے جو پرائیوٹ جہاز رکھتے ہیں۔
مذکورہ کرکٹرز کی اپنے ذاتی جہازوں میں اہلخانہ کے ساتھ سفر کی متعدد تصاویر بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آچکی ہیں۔