سعودی عرب میں ٹریفک جرمانوں پر رعایت

سعودی عرب

سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر رعایتیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں برس 18 اپریل کے بعد سے ہونے والے ٹریفک چالان پر 25 فیصد رعایت حاصل کرنے کے لیے مقررہ وقت سے قبل جرمانہ ادا کر دیا جائے۔

جرمانے کی ادائیگی میں مزید مہلت حاصل کرنے کے لیے ابشر پورٹل پر درخواست دی جاسکتی ہے۔ 18 اپریل کے بعد ہونے والے چالان کی ادائیگی مہلت 45 دن ہے تاہم مزید مہلت حاصل کرنے کے ابشر پورٹل کا استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے 90 دن کی مہلت مل جائے گی۔

رواں برس 18اپریل سے قبل ہونے والے ٹریفک چالان کی ادائیگی پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا جس سے وہ افراد مستفید ہوسکیں گے جن کے ذمہ ایک لاکھ ریال سے زیادہ کے جرمانے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے سعودی کابینہ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک جرمانوں میں خصوصی رعایت کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

وہ افراد رعایتی مہم سے مستفیض نہیں ہوں گے جن پر ایسے راستوں پر جہاں رفتار کی حد پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہوتا ہے وہاں مقررہ حد رفتار سے 30 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی چلانے یا تیز رفتاری کے باعث سنگین حادثات کے مرتکب ہونے یا ایسے حادثے جس میں شدید زخمی یا ہلاکت ہوئی ہو رعایتی زمرے میں شامل نہیں ہوگا۔

نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر ہونے والے چالان پر بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔