بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے نے سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کر دیا۔
ہاردک پانڈے سابق اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کے بعد پچھلے چند روز سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ایسے میں کرکٹر اور بالی وڈ اداکارہ میں قربتیں بڑھنے کا اشارہ مل گیا۔
حال ہی میں ہاردک پانڈیا اور اننیا پانڈے نے آننت امبانی اور رادھیکا مرچٹ کی شادی کی تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ ڈانس کیا تھا جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
ابھی یہ افواہیں گردش کر ہی رہی تھیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کر دیا۔
18 جولائی ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے بیان جاری کیا تھا کہ وہ ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔
دونوں نے لکھا تھا کہ چار سال ایک ساتھ رہنے کے بعد ہم نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے اپنی پوری کوشش کی اور اپنا سب کچھ دیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ ہم دونوں کے بہترین مفاد میں ہے۔
سابق شوہر سے طلاق کے چند دنوں بعد نتاشا بیٹے اگستیا کے ساتھ سربیا روانہ ہوگئیں جہاں سے وہ مسلسل اپنے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔