سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ سیکیورٹی ناکامی تھی، امریکی سیکرٹ سروس ڈائریکٹر نے ذمے داری قبول کرلی۔
ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے کمبرلی چیٹل سے تندوتیز سوالات کیے۔ چیٹل نے تسلیم کیا ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکورٹی ناکامی ہے۔
سی آئی اے امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی کوہم اہم رہنما کی حفاظت میں ناکام رہے، ڈائریکٹرسیکرٹ سروس ایجنسی کی کسی بھی کوتاہی کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں۔
https://urdu.arynews.tv/trump-attack-thomas-crooks-mysteries-1/
کمیٹی نے پوچھا کہا کہ مشکوک شخص کی اطلاع کے باوجود ٹرمپ کو اسٹیج پر کیوں جانے دیا؟ تو کمبرلی چیٹل نے بتایا کہ کسی پرشک ہونا اور حملے کا خدشہ ہونا دو علیحدہ باتیں ہیں، ریلی کے لئے ہم سے جو سیکیورٹی مانگی گئی تھی ہم نے وہ فراہم کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس حملے میں بال بال بچے تاہم سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ 20سالہ حملہ آور تھامس کروکس سیمی آٹومیٹک اے آر 15 رائفل سے لیس تھا، اس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے ہی مشکوک قرار دیا تھا۔