اسلام آباد : پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے بانی سمیت کارکنوں کی گرفتاری پر آج سے بھوک ہڑتالی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی سمیت کارکنوں کی گرفتاری پر پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ نے بھوک ہڑتال کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی آج سے بھوک ہڑتال مہم شروع کریں گے ، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آج علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا، جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
بھوک ہڑتالی کیمپ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سہ پہر3 بجے لگایا جائے گا، کیمپ کی قیادت اپوزیشن لیڈرعمرایوب کریں گے۔
پی ٹی آئی رکان پارلیمان کی ہڑتال سہ پہر3 سےشام 7بجےتک جاری رہےگی ، جس مین بیرسٹرگوہر اور اسدقیصر سمیت تمام ارکان ہڑتال کریں گے۔