کولمبو: سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے چارتھ اسالنکا کو کپتان بنادیا ہے۔
سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سری لنکن ٹیم کی قیادت چارتھ اسالنکا کریں گے۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 میچز 27، 28 اور 30 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔
آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو 16 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث ونندو ہسارنگا نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، ورلڈ کپ میں آئی لینڈرز سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے تھے۔
یاد رہے کہ بھارت نے بھی ٹی 20 سیریز کے لیے سوریا کمار یادیو کو کپتان مقرر کیا ہے، روہت شرما ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سری لنکا ٹی 20 اسکواڈ:
سری لنکا کی ٹیم میں چارتھ اسالنکا کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں پتھم نسانکا، کوشل پریررا، اویشکا فرننڈو، کوشل مینڈس، دنیش چندی مل، کمندو مینڈس، دسن شنکاکا، ونندو ہسارنگا، دونتھ ویلالاگے، مہیش تھکشانا، چمیندو وکرماسنگھے، متھیشا پتھیرانا، نوون تھسارا، دشمنتھا چمیرا اور بنیروا فرننڈو شامل ہیں۔
بھارت ٹی 20 اسکواڈ:
بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں شبھن گل، یشسوی جیسوال، رنکو سنگھ، ریان پراگ، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، خلیل احمد اور محمد سراج شامل ہیں۔