سندھ حکومت کا منشیات کے خلاف اہم فیصلہ

ملک بھر میں منشیات کیخلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے منشیات کے خلاف فیصلہ کُن کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کی زیر صدارت ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے افسران کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں منشیات کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے منشیات کے خلاف فیصلہ کُن کارروائیوں کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ناسور بن چکے ہیں منشیات فروشوں کوکسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شہروں خواہ دیہی علاقوں میں منشیات کی سپلائی اور استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے منشیات کے خلاف ہر چھوٹے بڑے شہر میں موثر کارروائیاں کی جائیں، منشیات فروشی میں ملوث کسی بھی مجرم  کے ساتھ کوئی بھی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ مقدمات کی پراسیکیوشن  کو مزید مضبوط  بنایا جائے تاکہ منشیات فروش منطقی انجام تک  پہنچ سکیں جب کہ بین الصوبائی سرحدی علاقوں پر  چیکنگ  کے نظام کو مزید سخت کیا جائے۔