تاجر دوست اسکیم : کراچی کے تاجروں نے بھی خبردار کردیا

تاجر دوست اسکیم

کراچی : کراچی کے تاجروں نے بھی تاجر دوست اسکیم پر خبردار کردیا اور کہا ایف بی آرنمائندے مارکیٹ نہ آئیں ورنہ ذمہ دار خود ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق تاجر دوست اسکیم پر آل کراچی تاجر اتحاد کا ردعمل آگیا، تاجررہنماعتیق میر نے کہا کہ ملک گیرہڑتال سمیت احتجاج کاآپشن ہے، رواں ہفتے مشاورت کے بعد احتجاج اورہڑتال کا فیصلہ ہوگا۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ مہینے کا 60 ہزار کمانے والی دکانیں 60 ہزار کیسے ادا کریں گی۔

انھوں نے خبردار کیا کہ ٹیکس ویلیوایشن ٹیبل مستردکرتےہیں،ایف بی آرنمائندے مارکیٹ نہ آئیں، مارکیٹوں میں آنے سے حالات خراب ہوئے تو ذمہ دارایف بی آر ہوگا۔

گذشتہ روز صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اسکیم کے تحت جاری ویلوایشن مسترد کردیا تھا۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا تھا کہ ایف بی آر فوری طور پر ایس آر او واپس لے، اگر ایس آر او واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں شٹرڈاؤن کا اعلان کریں گے۔