نوشہرہ : صحافی حسن زیب کے قتل میں پہلی بیوی کے بھائی کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس نے صحافی حسن زیب کے قتل میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتارکر لیا۔
ڈی پی او اظہر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کی واردات میں ملوث اجرتی قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
اجرتی قاتل نے ایک لاکھ روپے کےعوض صحافی کو قتل کیا، گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے قتل واردات میں مقتول کی پہلی بیوی کا بھائی بلال کا بھی کردارہے، بلال نے ہی اجرتی قاتل سے سودا کیا