دوبارہ ادھار تیل کی سہولت، سعودی عرب نے کیا جواب دیا؟

سعودی عرب ادھار تیل

اسلام آباد : سعودی عرب نے پاکستان کو دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حامی بھرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی عاطف خان کی زیرصدارت اکنامک افیئر کمیٹی میں سیکرٹری ای اے ڈی نے بریفنگ دی،

حکام ای اے ڈی نے بتایا کہ سعودی عرب نے دوبارہ ادھار تیل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حامی نہیں بھری۔

حکام کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پچاس کروڑ ڈالر ادھار آئل اینڈکموڈیٹی کیلئے ملیں گے جبکہ چین اور سعودیہ عرب سے نو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرایا جائے گا۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر رواں مالی سال پاکستان کو بیس ارب اسی کروڑڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔

اس کے علاوہ دیامربھاشا ڈیم کی فنڈنگ کیلئے عرب کوآرڈینشن گروپ اور قطر فنڈ فار ڈویلپمنٹ سے فنڈنگ کا منصوبہ بنایا ہے۔۔ جس کیلئے رابطے جاری ہیں، دیامر بھاشا ڈیم کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ کا انتظام ہو جائے گا