لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسکینڈ لائن امیگریشن کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کو جدید آلات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آئی سی ایم پی ڈی کے تعاون سے قائم کردہ یہ آفس جدید آلات اسٹیٹ آف دی آرٹ فرانزک اور آئی ٹی سے لیس ہے۔
اسکینڈ لائن امیگریشن کنٹرول آفس سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔ جدید سسٹم کی بدولت جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکی گی جبکہ پاسپورٹس اور ویزوں کی خصوصیات کو جانچنے میں معاونت کریں گے۔
اس سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جبکہ جعلی، مشتبہ اور غیر قانونی دستاویزات کی اسکریننگ کا عمل کیا جائے گا۔
سرفراز خان ورک نے بتایا کہ جدید آلات سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔