سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عوام کو بھاری بھرکم بجلی بل بھیجنے والی کمپنی کےالیکٹرک کے خلاف میدان میں آگئے۔
میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں، کےالیکٹرک والوں سےکہتا ہوں اووربلنگ بند کر دیں، 2000 کا بل 5000 کیوں کر دیتے ہیں۔
عوام پاکستان پارٹی رہنما مفتاح اسماعیل نے کےالیکٹرک دفتر میں یادداشت جمع کرا دی۔
انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی بل میں ٹیکس لینا بند کر دے تو 50 ارب روپے کا فرق آئے گا اپنی کوتاہیاں عوام پر نہ ڈالی جائیں ہم نےکوئی بھی ایک دن بجلی بل تاخیر سے جمع کرائے تو لیٹ فیس لگادیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب علاقوں میں 12،12 گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں تمام پاکستانی برابر ہیں کسی کو بھی فری بجلی نہ دو لیکن ٹیکس ختم کردو۔