جوبائیڈن کے بارے میں درست پیشگوئی کرنے والی نجومی نے اگلے صدر کا نام بتا دیا

جوبائیڈن کے بارے میں درست پیشگوئی کرنے والی نجومی نے اگلے صدر کا نام بتا دیا

موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی الیکشن سے دستبرداری کی درست پیشگوئی کرنے والی ایمی ٹرپ نامی نجومی نے الگے صدر کا نام بتا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمی ٹرپ نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہو سکتے ہیں، وہ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے عروج سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

نجومی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حالیہ قاتلانہ حملے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آگے آنے والی مزید چیزوں کیلیے تیار ہو سکتے ہیں۔

ایمی ٹرپ نے کہا کہ یورینس اپنے وسط آسمان پر ہے جو ظاہر ان کے کیریئر اور اہداف کو غیر متوقع ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ 40 سالہ نجومی صدر جوبائیڈن سے متعلق درست پیشگوئی کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں۔

ایمی ٹرپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا تھا کہ اگر جوبائیڈن کو عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا جاتا ہے تو فُل مون 29 ڈگری پر ہوگا۔

ایکس پر جب ان سے تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو نجومی نے 21 جولائی 2024 کا دن بتایا تھا۔

حیران کُن طور پر ایمی ٹرپ نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ کمالا ہیرس 2024 میں صدارتی الیکشن حصہ لیں گی جو درست ثابت ہوئی۔

نجومی نے بتایا تھا کہ جوبائیڈن کی عمر کافی زیادہ ہے اور میرے خیال میں کمالا ہیرس ان کی جگہ صدر کا الیکشن لڑ سکتی ہیں۔