’تاپسی پنو کو بہتر پی آر ٹریننگ کی ضرورت ہے‘

تاپسی پنو کو بڑی فلمی شخصیات کے ساتھ فلموں کی آفر کیوں نہیں ہوتی؟

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار کرنے کے باعث ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور آج فلم کا گانا ’ہولی ہولی‘ ریلیز کیا گیا۔

تاپسی پنو اور فلم کی دیگر کاسٹ ایمی ورک اور آدتیہ سیل گانے ’ہولی ہولی‘ کی ریلیز کی تقریب میں موجود تھے جہاں ان کے مداحوں کی بھی بڑی تعداد جمع تھی۔

تقریب میں ایک موقع پر سوشل میڈیا انفلوئنسر اننیا دویدی تاپسی پنو کے پاس گئیں اور سیلفی لینے کی کوشش کی تاہم بالی وڈ اداکارہ نے انکار کر دیا۔

اس کے بعد اننیا دویدی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ بالی وڈ اداکارہ نے میرے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار کیوں کیا حالانکہ وہاں بہت سے کیمرہ مین ان کی تصاویر بنا رہے تھے۔

Tapsee strikes again! Swipe for more
byu/Away-Enthusiasm8771 inBollyBlindsNGossip

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے لکھا کہ تاپسی پنو نے صرف اپنی فلم کے گانے کی تشہیر کیلیے ہمیں مدعو کیا تھا، دراصل انہیں بہتر پی آر تریننگ کی ضرورت ہے۔

فلم ’کھیل کھیل میں‘ میں اکشے کمار، فردین خان، وانی کپور، تاپسی پنو، جونی لیور و دیگر نظر آئیں گے۔

چند روز قبل اکشے کمار نے فلم کا پوسٹر جاری کیا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا۔

سُپر اسٹار نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’یاروں والا کھیل۔۔۔ یاری والی پکچر! بینڈ باجے کے ماحول میں۔۔۔ بینڈ بجانے والی پکچر! سال کی سب سے بڑی فیملی انٹرٹینر کو خوش آمدید کہیں‘۔

فلم ‘کھیل کھیل میں‘ گلشن کمار، ٹی سیریز اور واکاؤ فلمز کے بینر تلے 15 اگست 2024 کو ریلیز ہوگی۔ اس کے ڈائریکٹر مدثر عزیز ہیں جبکہ اسے بھوشن کمار، کرشن کمار، وپل ڈی شاہ، اشون وردے، راجیش بہل، ششی کانت سنہا اور اجے رائے نے پروڈیوس کیا ہے۔