کراچی : وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

کراچی سے وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی : شہر قائد میں دہشت کی علامت بنے وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے ایس ایس پی ملیرکاشف آفتاب عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتارکرلیے، وائٹ کرولاگینگ کراچی میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا، گینگ نے کراچی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی تھییں۔

اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے ہتھیاراورگاڑیاں برآمدکرلی گئی ہیں، ہم اس گینگ کا مکمل خاتمہ کرنےجارہےہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہائی پروفائل کیسز ہیں اس میں جلدبازی نہیں کریں گے، ملیر میں غیرملکیوں کیساتھ بھی واردات کی کوشش ہوئی تھی، واردات کی کوشش کرنے والے ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا ہے،2 کروڑ روپے بیرون ملک سے آئے مہمان سے چھیننےکی کوشش کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی ادارے اور ملیر پولیس نے گینگ کو گرفتار کیا ہے، اس گینگ کے متعدد افراد آپریٹ کررہے تھے، یہ گینگ دو کرولا گاڑیوں اورموٹرسائیکل پرآپریٹ کرتا تھا۔

اظفر مہیسر نے بتایا کہ گینگ کے کچھ ملزمان ہیں ، جن جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔