سی پیک کی حفاظت ہم کریں گے، مولانا ہدایت الرحمان کا اعلان

کوئٹہ: گوادر سے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان حکومتی بنچز سے الگ ہو گئے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مولاناہدایت الرحمان اپوزیشن بینچز پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ماحول کو ہم درست کر سکتے ہیں پُرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

مولاناہدایت الرحمان نے کہا کہ گوادر کا نمائندہ ہونے کے باوجود حکومت نے مجھ سے مشاورت نہیں کی، کیا ہم نالائق ہیں؟ ہم سے مشورہ کر لیتے کہ معاملے کو کیسےحل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی حفاظت ہم کریں گے دھرنے میں نقاب پوش لوگوں کی موجودگی قابل مذمت ہے، نوجوانوں کی منت کر رہے ہیں پہاڑوں سے اتر کر سیاسی عمل میں شامل ہوں، ہمیں گالیاں پڑ رہی ہیں، کالعدم تنظیم نے دو باردھمکیاں دیں۔