بھارت میں موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 23 افراد جان سے گئے

بھارتی ریاست کیرالا میں تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 23 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیرالا میں شدید بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث سیکڑوں افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، خدشہ ہے نیلمبور میں دریائے چلیار میں بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں۔

منڈکئی میں کئی مکانات، دکانیں اور گاڑیاں ملبے تلے دب گئی ہیں اور پُل بہہ جانے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

کیرالا کے وزیرِ اعلیٰ پنارائی وجین کے مطابق منڈکئی میں عارضی پل بنا کر لوگوں کی مدد کریں گے، جبکہ منڈکئی میں بذریعہ ہیلی کاپٹر لوگوں کو نکالنے کے لیے فوج سے مدد طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں شدید بارشوں کا سلسلہ ہے، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں بشمول نوروجی نگر، بھیکاجی کاما پلیس، شانتی مارگن، آشرم، آنند وہار اور دہلی کے مالائی مندر کے علاقے میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایتھوپیا میں مسافر کشتی حادثے کاشکار، 19 افراد ہلاک

تیز بارش کے باعث شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ تمام بڑی سڑکیں ندیوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔