پاکستان میں مون سون جاری ہے اور این ڈی ایم اے نے اگلے 48 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز (48 گھنٹوں) کے دوران کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آزاد کشمیر، مالاکنڈ، ہزارہ اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ پوٹھوہار، مردان اور لاہور ڈویژن میں بھی موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔
اس کے علاوہ فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں بھی شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔
سندھ کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران کراچی، میرپورخاص، سکھر، حیدرآباد، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹہ، تھرپارکر میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
کراچی میں آج (منگل) سے کل (بدھ) تک ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ کہیں بادل 30 سے 50 تو مضافاتی علاقوں میں 80 سے 100 ملی میٹر تک بھی برس سکتے ہیں۔