توہین عدالت قانون بھی ختم کرنے کی تیاریاں

یومِ استحصال کشمیر پر قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

اسلام آباد : توہین عدالت قانون بھی ختم کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں، قومی اسمبلی اجلاس میں بل آج پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، جس می الیکشن ایکٹ میں مزیدترمیم کا حکومتی بل اور توہین عدالت قانون کا بل تینتالیس نکاتی ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں توہین عدالت قانون سے متعلق بل پیش کیا جائے گا ، بل کا مقصد توہین عدالت کاقانون ختم کرنا ہے۔

بل جے یوآئی رکن نورعالم خان پیش کریں گے ، جےیوآئی رکن نورعالم خان کےبل کی حکومت حمایت کرے گی۔