ویڈیو: پنکچر سائیکل کے ساتھ دشوار گزار ماؤنٹین ریس جیت لی

ہمت جواں ہو تو ہر مشکل آسان ہوتی ہے برطانوی سائیکلسٹ ٹام پڈ کاک نے سائیکل پنکچر ہونے کے باوجود دشوار گزار ماؤنٹین بائیک ریس جیت لی۔

سائیکل ہو یا کوئی بھی سواری اگر اس کا پہیہ پنکچر ہو جائے تو صاف سڑک پر سفر کرنا دشوار ہوتا ہے لیکن برطانوی باہمت نوجوان سائیکلسٹ ٹام پڈ کاک نے نے سائیکل پنکچر ہونے کے باوجود حیران کن طور پر دشوار گزار ماؤنٹین بائیسیکل ریس دوسری بار جیت لی۔

برطانوی سائیکلسٹ چوتھے چکر میں سائیکل پنکچر ہونے پر بھی دستبردار نہ ہوئے اور اس وقت حریف فرانسیسی سائیکلسٹ وکٹر کوریز سے 39 سینکڈ پیچھے ہونے کے باوجود دلیری کا مظاہرہ کیا اور پنکچر سائیکل پہاڑوں کے دشوار گزار راستوں سے گزارتے ہوئے 35 سیکنڈ کے فرق سے کوریز کے منہ سے فتح چھین لی۔

آخری چکر کے آغاز میں ہی پڈکاک نے کوریزکی کو پکڑ لیا تھا، تاہم آخری مراحل میں جب کوریز کی نے حملہ کیا تو پڈکاک نے اپنے شاندار بائیک ہینڈلنگ اسکلز کا مظاہرہ کرتے ہوئے درختوں کے درمیان سے راستہ بنایا اور آخری لمحے میں سبقت حاصل کر لی۔

اس مقابلے میں کانسی کا تمغہ جنوبی افریقہ کے ایلن ہیتھرلی نے جیتا، جو مزید دو سیکنڈ پیچھے تھے۔

 

پڈکاک نے ایسی ہمت کا مظاہرہ پہلی بار نہیں کیا بلکہ تین سال قبلٹوکیو اولمپکس میں کالر بون ٹوٹنے کے باوجود بھی اس مقابلے میں ریس جیتی تھی۔ وہ ورلڈ سائیکلو کراس چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 3 سال قبل ٹوکیو میں، پڈکاک پہلے برطانوی بنے تھے جنہوں نے کراس کنٹری ماؤنٹین بائیک میں اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا۔ انہوں نے عالمی اور یورپی ٹائٹلز بھی جیتے ہیں۔