پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ

رؤف حسن کی گرفتاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا، انھیں معمول کے چیک اپ کیلئے لایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پمز کارڈیک سینٹر میں پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کا طبی معائنہ کیا گیا، رؤف حسن کو معمول کے چیک اپ کیلئے پمز لایا گیا تھا، رؤف حسن کی ایکو، ای سی جی اور بلڈ ٹیسٹ کیے گئے۔

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے روف حسن کو صحت مند قرار دے دیا، طبی معائنہ مکمل ہونے پر پولیس حکام رؤف حسن کو لیکر روانہ ہوگئے۔

اس سے قبل پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی۔

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان و دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی اور انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

رؤف حسن اور دیگر مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

ایف آئی اے پراسیکیوٹر عامرشیخ کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

وکیل علی ظفر نے عدالت میں کہا تھا کہ ملزمان کے خلاف 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، روف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، چیک اپ کروایا جائے۔