تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کردی، بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلا ب کا کہنا ہے کہ حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیا گیا ہے، اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلا ب کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز پہلے ہی اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ کونشانہ بنا چکی ہیں، اسماعیل ہنیہ کے بھائی، بہن، پوتے، نواسی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوچکے تھے۔
واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید کردیا گیا۔
اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ان کی قیام گاہ پر نشانہ بنایا گیا، ایران نے اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لانے کا اعلان کردیا ہے۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا
حماس کے اعلامیہ کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے، حماس کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کواسرائیلی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا ہے۔