قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فخر زمان کی نوجوانوں کے ساتھ شرط لگا کر ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان نے ٹیپ بال کرکٹ کھیلنے سے قبل نوجوانوں سے شرط لگائی اور کہا کہ اگر ہار گئے تو چائے پلائیں گے۔
تاہم اوپنر بیٹر نے بلا تھام پر چھکوں اور چوکوں کی برسات کردی اور شرط جیت لی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر زمان مقامی نوجوان بولرز کو لیگ سائیڈ پر بلند و بالا چھکے لگا رہے ہیں۔
@harisrauf1005 fakhar zaman today tape ball batting #foryoupag #foryoupag #foryoupag #foryoupag #foryoupag #foryoupag #foryoupag ♬ original sound – Kunal_Gupta ⚠️
واضح رہے کہ قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں فخر زمان سے میزبان نے پوچھا تھا کہ آپ تقریباً 7 سے 8 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، آپ کا پسندیدہ اوپننگ پارٹنر کون سا ہے؟
فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں تقریباً 11 سے 12 کھلاڑیوں کے ساتھ اوپننگ کرچکا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بابر اعظم کے ساتھ اننگ کا آغاز کرنے میں مزہ آتا ہے کیونکہ وہ ڈاٹ بال کم کھیلتے ہیں تو آپ پر دباؤ نہیں آتا۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتا ہوں اور میرا کام یہی ہوتا ہے کہ پارٹںر کے لیے آسان بناؤں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب بھی بابر کے ساتھ کھیلا تو وہ میرے لیے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔