حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی خولہ نے دشمن کو پیغام دیا کہ والدکوشہید کرنےوالےقیامت تک پچھتائیں گے، میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق تہران میں شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسدخاکی دوحہ پہنچا تو بیٹی خولہ نے والد کا دیدار کیا۔
اس موقع پر حماس سربراہ کی بیٹی خولہ نے کہا کہ والد کو شہید کرنیوالے قیامت تک پچھتاوے میں رہیں گے۔
خولہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اگر یہ سوچتی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے اُنہیں سکون ملے گا یا وہ جشن منائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا۔
حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تدفین آج دوحہ میں ہوگی نماز جنازہ جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی
گزشتہ روز تہران میں حماس سربراہ کی نماز جنارہ ایران کے رہبر اعلی نے پڑھائی تھی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
حماس سربراہ کو اکتیس جولائی کوتہران میں ان کی رہائش گاہ میں میزائل حملے میں شہید کردیا گیا تھا، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔