’اسماعیل ہنیہ کا خون فتح اور آزادی لائے گا‘

حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کا خون ‘فتح لائے گا’۔

غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے گروپ کے اعلیٰ عہدیداروں میں شامل ہیں۔

الحیا، جسے ہنیہ کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جاتا ہے نے تقریب میں ہنیہ کے متعدد رشتہ داروں کو پیغام دیا کہ ہمیں یقین ہے کہ ان کا خون فتح، وقار اور آزادی لائے گا۔

Mourners Pay Respects to Slain Hamas Leaders as Worries of Regional War  Mount

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الحیا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہنیہ جنگ کے دوران غزہ میں مارے جانے والے ہزاروں بچوں سے "بہتر یا پیارا” نہیں تھا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق تقریباً 39,480 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 16,000 سے زیادہ بچے ہیں۔