ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر سمیت دیگر ایشوز پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پریس کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے چند 22 جولائی کو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جان بوجھ کر پھیلائی گئی افواہوں کا سدباب چاہتے ہیں اور ضروری ہے ہم اپنی پریس کانفرنس کو باقاعدگی سے مرتب کریں۔

انھوں نے ایک صحافی کے آپریشن عزم استحکام سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا انتہائی سنجیدہ ایشو کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایاجاتاہے ، آپریشن عزم استحکام بہت اہم اور بنیادی معاملہ ہے، آپریشن عزم استحکام اس کی واضح مثال ہے جس پرسیاست کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام ایک ہمہ گیر مربوط کاؤنٹرٹیررزم کمپین ہے، عزم استحکام ملٹری آپریشن نہیں ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا سوشل میڈیا پر پاک فوج اور قیادت کیخلاف بات ہورہی ہے اسے سمجھنا ہوگا، جو کچھ ہورہا ہے یہ ڈیجیٹل دہشت گردی ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی سے فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور کیا جا رہا ہے، خارجی دہشت گرد ہتھیار پکڑتا ہے تووہ اپنی طاقت شوکرتا ہے۔