تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ صہیونی حکومت کو اسماعیل ہنیہ پرحملےکا خمیازبھگتنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی اردن کے وزیرخارجہ ایمن الصفدی سےملاقات ہوئی ، جس میں ایرانی صدر نے مشرق وسطی اوربین الاقوامی سطح پر امن اورفلسطین میں صہیونی حکومت کے مظالم روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے تہران میں اسماعیل ہنیہ پرحملہ کیا۔ وہ ہمارے سرکاری مہمان تھے، یہ حملہ بین الاقوامی سفارتی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی تھی۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ صہیونی حکومت کو اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، صہیونی حکومت کی دہشت گردی کواپنا حق دفاع قراردینا انسانی حقوق کےاصولوں کے منافی ہے۔.
اردن کے وزیرخارجہ نے کہا نیتن یاہو ان اقدامات کے ذریعے جنگ کوخطے کے دیگرممالک تک پھیلانا چاہتےہیں۔