ماورا حسین کی پوسٹ پر بھارتی اداکارہ کا کمنٹ وائرل

ماورا حسین

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی پوسٹ پر بھارتی اداکارہ مونی رائے کا کمنٹ وائرل ہوگیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماورا حسین نے اپنی دوست کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر میں ماورا حسین اور ان کی دوستوں نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

ماورا حسین کی تصاویر کو جہاں ان کے مداح پسند کررہے ہیں وہیں بھارتی اداکارہ مونی رائے نے بھی ان کی تصاویر کی تعریف کی لیکن غلطی سے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دے دی۔

مونی رائے نے ماورا حسین کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔‘

اداکارہ نے ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مونی یہ میری نہیں بلکہ میری دوست کی سالگرہ تھی لیکن میں محبت کے لیے آپ کی شکر گزار ہوں۔

 

واضح رہے کہ ماورا حسین کی ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہتی ہیں تاہم اداکاروں نے اس سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اس سے قبل  ماورا حسین کا کہنا تھا کہ امیر گیلانی ایک زبردست انسان ہیں اور ہم دونوں بہت گہرے دوست ہیں اور اگر دو دوست آپس میں شادی کرنا چاہیں تو شادی بھی کرسکتے ہیں۔

امیر گیلانی نے بھی ماورا حسین کو وکالت کی ڈگری ملنے پر مبارک باد دی تھی۔