‘چینی شہریوں کیلئے 14 اگست سے آن لائن ویزا سروس شروع ہوجائے گی’

چینی شہریوں آن لائن ویزا

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چودہ اگست سے چینی شہریوں کیلئے آن لائن ویزا سروس شروع ہوجائے گا، جس سے کاروباری شخصیات کو پاکستان آنے میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے چینی قونصل جنرل کی سربراہی میں چینی بزنس کمیونٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

جس میں چینی شہریوں اور پراجیکٹس پر کام کرنےوالےعملے کیلئے حفاظتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا ، وفد نے سیکیورٹی پلان پر تجاویز دیں، جس پر وزیرداخلہ نے قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ چین کے شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کاروبار کیلئےہر ممکن سہولت دیں گے،سیکیورٹی پلان کے ایس او پیز چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے بنائے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ 14 اگست سے شہریوں کے لئے ویزہ آن لائن ہو جائے گا، ویزہ آن لائن ہونے سے چینی بزنس مینوں کو پاکستان آنےمیں آسانی ہو گی۔

چینی قونصل جنرل ژاؤشیرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلقات ہیں، وفاقی وزیرداخلہ میرے اور چین کے دوست ہیں، امید ہے اس میٹنگ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔