پاکستانیوں کیلئے ویزا پر پابندی، یو اے ای قونصل جنرل کا اہم بیان آگیا

یو اے ای ویزا

کراچی : یو اے ای قونصل جنرل ڈاکٹربخیط عتیق الروم نے پاکستانیوں پر ویزا پابندیوں سے متعلق رپورٹس کی وضاحت کردی۔

تفصیلات کے مطابق میئرسکھر ارسلان شیخ نے کراچی میں یواےای کےقونصل جنرل سےملاقات کی ، ملاقات میں پاک امارات تعلقات سمیت پاکستانیوں کویو اے ای کےویزااوردیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹربخیط عتیق الروم نے بتایا کہ پاکستان سے 50 سال پرانےمحیط مضبوط ثقافتی، مذہبی،تجارتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کیلئےچند دنوں میں نئےپروگرام کا آغاز کریں گے، کوئی پاکستانی کاروبار کیلئے یواےای جاناچاہتاہے توسہولیات فراہم کریں گے۔

ڈاکٹربخیط عتیق الروم نے واضح کیا کہ پاکستانیوں کیلئے ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

خیال رہے 10 ملین سے زائد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سے 50 فیصد مشرق وسطیٰ کے ممالک میں رہتے ہیں، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کئی دہائیوں سے پاکستانی مزدوروں کے لیے سرفہرست ہیں، یہ ممالک بالترتیب پاکستان کو ترسیلات زر کے سب سے بڑے اور دوسرے بڑے ذرائع بھی ہیں۔