اسلام آباد : پاکستان نے بنگلادیش کی صورتحال پر کہا ہے کہ امید ہے بنگلادیش کےحالات تیزی سے معمول پرآئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی صورتحال پر حکومت پاکستان نے پہلا باضابطہ بیان جاری کردیا، وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت ،عوام بنگلادیش کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ بنگلادیش کےحالات پرامن ،تیزی سےمعمول پر آئیں گے۔
وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کاجذبہ ،اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔
خیال رہے بنگلادیش میں آج بھی عام تعطیل ہے لیکن زندگی کے معمولات بحال ہورہےہیں۔
نوبیل انعام یافتہ ماہراقتصادیات کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، طلبا رہنماؤں کا کہنا ہے امید ہے آج عبوری حکومت کے ارکان کےنام فائنل ہوجائیں گے۔
بنگلادیش میں پُرتشدد واقعات کے بعد حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ بیس سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
بنگلادیشی اخبار کے مطابق ان میں عوامی لیگ کے رہنما اوران کے خاندان کے افراد کی لاشیں ہیں تاہم بنگلادیش میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران چارسوسے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔