رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کے مشروط معافی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی کا اعتراف جرم کرنے والا اب ثبوت مانگ رہا ہے۔
اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس کے باہر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں، بھانجا اور پارٹی رہنما موجود تھے سی سی ٹی وی فوٹیج میں کورکمانڈر ہاؤس کے باہر ان کے لیڈر دیکھے جا سکتے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فوجی تنصیبات، حساس عمارتوں، یادگار شہداء کی بےحرمتی کی ان کی پارٹی کے لوگوں نےکہا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں ان کی سیاست ہمیشہ سےجلاؤ گھیراؤ پر مبنی رہی ہے انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا اور پارلیمنٹ ہاؤسس کا گیٹ توڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کبھی گریبان پکڑتے ہیں اور کبھی پاؤں پکڑتے ہیں بانی پی ٹی آئی! مشروط معافی سے بہتر ہے غیرمشروط معافی مانگ لی جائے۔