پی ٹی آئی کی خاتون رہنما جیل سے رہا

عمران خان سول نافرمانی

تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کو گوجرانوالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد روبکار جاری کیے گئے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نےعالیہ حمزہ کی 31جولائی کو ضمانت منظور کی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ وکلا اور فیملی  کے ساتھ جیل سے روانہ ہو گئیں۔

گزشتہ روز ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملی تھی۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے خود ساختہ روپوشی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر باہر نکل رہے ہیں، ان کی ہدایت پر 13 اگست کی رات پورا پنجاب باہر نکلے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی آزادی کی خاطر باہر نکلے گا، اڈیالہ جیل کی طرف لانگ مارچ اور دھرنا بھی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام قیادت، ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر، تنظیم تیار ہے۔