بنگلہ دیش میں آج سے قائم ہونے والی عبوری مخلوط حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس دانش نے اپنے پڑوسی ملک بھارت کو بڑا مشورہ دے دیا ہے۔
شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اور ان کے ملک سے فرار کے بعد طلبہ کے مطالبے پر بنگلہ دیشی صدر نے ماہر معاشیات اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس دانش کو عبوری مخلوط حکومت کا سربراہ نامزد کیا جو آج شب اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اقتدار سنبھال لیں گے۔
عہدے کا حلف لینے سے قبل ڈاکٹر یونس نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
محمد یونس نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بھارت کے بنگلا دیش میں موجود غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، اس کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے ڈھاکہ پہنچ چکے ہیں رات حلف برداری کے بعد عبوری حکومت کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
https://urdu.arynews.tv/bangladeshs-new-interim-ruler-muhammad-younis-acquitted/