ارشد ندیم بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھا گئے

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھا گئے۔

پیرس اولمپکس میں گزشتہ روز ایک تاریخی دن تھا جب پاکستانی اسٹار ایتھلیٹ نے جیولن تھرو کے فائنل جیت کر نہ صرف اولمپک مین پاکستان کے لیے انفرادی سطح پر پہلا گولڈ جیتا بلکہ انہوں نے طویل ترین تھرو کر کے اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

ارشد ندیم کی اس شاندار کامیابی پر جہاں پاکستان کے گلی کوچے میں جشن اور پاکستانی میڈیا ان کے گُن گا رہا ہے وہیں وہ بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھا گئے ہیں۔

پاکستانی جیولن تھروور کی اس تاریخی کامیابی نے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کر دیا ہے۔

معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے لکھا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے تاریخی فتح حاصل کی۔

الجزیرہ نے سُرخی لگائی ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ برطانوی اخبار دی گارجین نے لکھا ارشد ندیم نے تاریخی جیولن تھرو کرکے گولڈ میڈل جیتا۔

انڈیا ٹوڈے نے لکھا گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم خوشی سے رو پڑے۔ بھارتی میڈیا نے بھی ارشد ندیم کی جیت کو بھرپور کوریج دی۔

https://urdu.arynews.tv/paris-olympics-congratulations-to-arshad-nadeem-by-neeraj-chopra/