حکومت نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کی تیاری کرلی

مفت سولر سسٹم کن صارفین کو ملے گا؟ حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کی تیاری کر لی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرا پر مشتمل 4 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزرا کی کمیٹی میں وزیر خزانہ، توانائی، اطلاعات اور مذہبی امور شامل ہیں، کمیٹی اقلیتی برادری میں سولر پینل تقسیم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کمیٹی کو فوری اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کل تک سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

حکومت کا اقلیتی برادری میں اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر سولر پینل تقسیم کرنے کا پلان ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کا قومی دن 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔

مفت سولر پینل کیلیے اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار

مفت سولر پینل اسکیم میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ قرعہ اندازی کے بعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر ن لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا تھا جس میں چیف منسٹر مفت سولر پینل اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا تھا۔

مریم نواز نے مفت سولر پینل اسکیم کو آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے اسکیم کے اجرا کیلیے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

8800 پر بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر بھیج کر اسکیم کیلیے اہلیت چیک کی جائے گی اور پی آئی ٹی بی کی قرعہ اندازی کے بعد کامیاب صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ اور ڈسکوز قرعہ اندازی میں کامیاب صارف کے کوائف کی تصدیق کریں گے۔ پہلے فیز میں ایک لاکھ سے زائد صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولر پینل دیے جائیں گے۔

بجلی چوری، ایک سے زائد میٹر، خراب یا ٹیمپرڈ میٹر اور بل ادائیگی نہ کرنے والے صارفین اہل نہیں ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ آٹے اور بجلی کے نرخ لوگو ں کی معاشی حالت کوبری طرح متاثر کرتے ہیں، عوام کوریلیف دینے کے لئےجو کچھ کرنا پڑا ضرور کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ پنجاب کے ہر شہری کو بجلی کے بل میں ریلیف ملے،پنجاب واحدصوبہ ہے جس نے 625ارب روپےکا سرپلس پیش کرکے لیڈ لی۔