پنجاب کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں ایک جعلی عامل نے جن نکالنے کے بہانے نوجوان کو مار مار کر لہو لہان کر دیا۔
جن نکالنے کیلیے جعلی عامل نے عابد علی کو ڈنڈے، لاتوں اور گھونسوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ نوجوان کو حالت تشویشناک ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
متاثرہ نوجوان کے والدین نے شیرگڑھ پولیس میں شکایت درج کروائی کہ ملزم نے ہمارے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر جعلی عامل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
یاد رہے کہ مئی میں بہاولنگر میں جنات نکالنے کے نام پر نوجوان کو قتل کرنے والے جعلی عامل کو تخت محل پولیس نے گرفتار کیا گیا تھا۔ جعلی عامل اس کے چیلوں نے جنات نکالنے نام پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے پر ڈی پی او نصیب اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔
اس سے قبل پیش آئے ایک واقعے میں پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں جعلی عامل نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔ چنیوٹ میں تعویز دینے کے بہانے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، کلری کے رہائشی عامل احمد علی کی نازیبا ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔