اسلام آباد : صدرآصف زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے وادی تیراہ میں شہید جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری نے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزپر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید جوانون کو خراج عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
آصف زرداری نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسزکی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم دہشتگردی کوجڑسےاکھاڑپھینکنےکیلئےپرعزم،سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔
صدر مملکت نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے تیراہ میں 4خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر فوجی افسران اور جوانوں کی پذیرائی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ فوجی افسران،جوان فتنہ خوارج کےدہشت گردوں سےپاکستان کی مٹی کوپاک کررہےہیں۔
وزیر اعظم نے شہیدحوالدارانعام گل،سپاہی محمدعمران اورسپاہی الطاف خان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداکی بلندی درجات اورانکےاہل خانہ کیلئےصبرجمیل کی دعا کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم افواج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے، افواج پاکستان کےافسران،جوانوں نےہمیشہ فرض کی ادائیگی کوجانوں پرفوقیت دی، پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہدا اور انکے اہل خانہ پر فخر ہے، دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی وادی تیرہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے شہیدسیکیورٹی اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا۔
یاد رہے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان ضلع خیبرکی وادی تیراہ میں تین مختلف مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا ، جس میں چار خوارج جہنم واصل کر دئیے گئے تھے جبکہ بہادری سےلڑتے ہوئے پاک فوج کے تین بہادرسپوت وطن پر قربان ہوئے۔