پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں سفاک بھائی نے فائرنگ کر کے اپنی بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
یہ المناک واقعہ اوکاڑہ حجرہ شاہ مقیم میں اٹاری روڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سفاک بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کو قتل کیا۔
پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔