کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے میلے پیرس اولمپکس کا اختتام ہوگیا 17 روز تک کروڑوں شائقین کھیل کو محظوظ کرنے والے اولمپکس کی کچھ جھلکیاں دیکھیں۔
کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے مقابلے پیرس اولمپکس 2024 17 روز جاری رہنے کے بعد رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ اختتامی تقریب میں 206 ممالک کے دستوں نے اولمپک اسٹیڈیم میں اپنے اپنے ملک کا جھنڈا تھام کر مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان کی نمائندگی اسپرنٹر فائقہ ریاض نے کی۔
View this post on Instagram
تمام براعظموں کے ایتھلیٹس اور ریفیوجی اولمپک ٹیم نے مل کر 2024 کے کھیلوں کی اولمپک مشعل کو بجھا کر باضابطہ پیرس اولمپک کے اختتام کا اعلان کیا۔
اختتامی تقریب پیرس کے اولمپک اسکواڈ کے نیچے شروع ہوئی، جو ایک غبارے سے لٹکی ہوئی تھی، جس میں بجلی اور ایل ای ڈی اسپاٹ لائٹس سے بنی ایک ڈرامائی آگ لگی ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب کا آغاز سائنس فکشن سے متاثر لائٹ شو سے ہوا جس میں سنہرے لباس میں ملبوس متعدد خلائی مخلوق تاریک اور بنجر مستقبل کے پس منظر میں گھوم رہی تھیں۔ ان خلائی مخلوق نے اولمپکس رنگز میں سے گزرنے کے حیرت انگیز کرتب دکھا کر شائقین کے دل کو موہ لیا۔
View this post on Instagram
اس کے بعد فرانسیسی گلوکار بیسلٹ نے مائی وے کی شاندار پرفارمنس پیش کی، اس گانے کو انگلش میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
View this post on Instagram
اولمپک مشعل کے لیے بنایا گیا خصوصی غبارہ بیلون کولڈرن شہر کا سب سے معروف مقام کی حیثیت اخیتار کر گیا تھا، فرانس کے سیاست دانوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اختتامی تقریب کے بعد اسے مستقل طور پر پیرس میں ایک نئے سنگ میل کے طور پر رکھا جانا چاہیے۔
View this post on Instagram
تھامس بیخ نے 2028 اولمپکس کے میزبان لاس اینجلس کی میئر کو اولمپک فلیگ دیا جس کے بعد منفرد انداز میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اسٹیڈیم میں انٹری ہوئی اور وہ اولمپکس فیلگ کے ساتھ روانہ ہوگئے۔
View this post on Instagram
اسٹیج پر پیرس اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ٹونی اسٹیگوئٹ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیخ چھ نمایاں ایتھلیٹس کے ساتھ اسٹیج پر آئے جب کہ ٹونی اسٹیگوئٹ نے اپنے خطاب میں ایتھلیٹس اور تھامس بیخ نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
آخر میں تھامس بیخ کے پیرس اولمپکس کے باقاعدہ اختتام کے اعلان کے ساتھ اولمپک مشعل کو بجھا دیا گیا اور دلکش آتش بازی کے ساتھ تقریب بھی ختم ہوئی۔
View this post on Instagram
پیرس گیمز کے اختتام کے بعد اب پیرا اولمپکس 2024 فرانس کے دارالحکومت میں 28 اگست سے 8 ستمبر تک منعقد ہوں گے۔
View this post on Instagram
https://urdu.arynews.tv/us-overtake-china-in-paris-olympic-medal-race/