تیل کی خریداری کے لئے رقم : پاکستان کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

دوسری قسط آئی ایم ایف

اسلام آباد : پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر آگئی ، پاکستان کو تیل خریداری کیلئے آئی‌ ڈی بی سے 500 ملین ڈالر کا قرضہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامک ڈیولپمنٹ بینک رواں مالی سال پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر قرض دے گا، اقتصادی امور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ پہلی سہہ ماہی کیلئے دس کروڑ ڈالر رواں ماہ ملیں گے۔

تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے ادھار رقم کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے، تیل خریداری کیلئے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے آئندہ سہہ ماہی میں پندرہ کروڑ ڈالر ملیں گے۔

تیسری اور چوتھی سہہ ماہی میں پچیس کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، سعودی عرب سے ادھار تیل خریداری کا معاہدہ ختم ہونے پر سہولت حاصل کی گئی ہے۔

گزشتہ مالی سال جون تک آئی‌ ڈی بی سے پچیس کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے تھے، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے جینیوا ڈونر کانفرنس میں تین ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی یقین دہانی ملی تھی۔